• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید کے بچنے کا امکان نہیں لگتا، فوج کیلئے واپس جانا مشکل ہوگا، افنان اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں رہنما مسلم لیگ ن، سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جو پریس ریلیز آئی ہے اس سے نہیں لگتا کہ فیض حمید کے بچنے کا کوئی امکان ہے۔

فوج نے جو قدم اٹھا لیا ہے اس سے ان کے لئے واپس جانا مشکل ہوجائے گا۔رکن کور کمیٹی، تحریک انصاف، شعیب شاہین نے فیض حمید کا اصل جو جرم بنتا ہے وہ سیاست میں مداخلت ہے۔اس کو مثال نہیں بنانا چاہتے کہ یہ نہ ہوکہ کسی ایک جنرل کے خلاف آج کارروائی ہو تو کل آنے کسی اور جنرل کے خلاف بھی کارروائی ہو۔ 

رکن قومی اسمبلی، پیپلز پارٹی، نواب زادہ افتخار احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ آرمی نے بڑا سخت پیغام دیا ہے۔

 پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بہت بڑی خبر ہے ۔ جس نے صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ وہ خبر ہے کہ آئی ایس آئی آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوج کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید