• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جاسکے گا اور ملک بھر میں نیشنل بینک کی کسی بھی شاخ میں فیس جمع کرائی جاسکے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رولز میں ترمیم کی سمری وزارتِ داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پر پاسپورٹ بنایا جاسکے گا۔

قومی خبریں سے مزید