• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی قیمت پر حکومتی معاہدے پر عمل کرائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی قیمت پر حکومتی معاہدے پر عمل کرائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا عوام سے وعدہ ہے بجلی کی قیمت پر حکومت سے ہوئے معاہدے پر عمل کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل عوام کے بس سے باہر ہوچکے ہیں، حکومت کے پاس معاہدے کی تکمیل کےلیے 40 دن رہ گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ان 40 دنوں کے دوران بھی ہم گھروں پر نہیں بیٹھیں گے، حکومت نے معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو پرامن ہڑتال کی کال دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید