پاکستان نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں تاجکستان کو چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر برآمد کی جائے گی۔ چینی کی ریٹیل قیمت کو برآمد سے الگ کرنے کا ملز ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملز مالکان گنے کے باقی کاشت کاروں کو بقایا جات جلد ادا کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ چینی کی ریٹیل قیمت کو کنٹرول کریں گی، ملک میں اس وقت چینی کا 28 لاکھ میٹرک ٹن اسٹاک موجود ہے۔