• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد کے گزشتہ شب کے اجلاس کی اندرونی کہانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد کے گزشتہ شب کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گفتگو کا آغاز مولانا فضل الرحمٰن نے کیا جبکہ اختتامی گفتگو محمود اچکزئی نے کی۔

اپوزیشن جماعتوں کو ملاقات کے لیے دعوت تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے دی گئی، سابق وزیر محمد علی درانی ملاقات کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کی قیادت اور مذاکراتی مینڈیٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ جی ڈی اے اور سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے تمام جماعتوں سے مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے بجائے چند نکات پر محمود اچکزئی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت بلوچ کا مؤقف تھا کہ بڑی جماعتیں حکومت میں جا کر اپوزیشن دور میں کیے وعدے بھول جاتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد اپوزیشن کی جماعتوں نے بھی محمود اچکزئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، بیرسٹر گوہر نے صرف بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ سمیت کارکنوں کے مسائل پر بریف کیا جبکہ عمرایوب نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے کی اکثریت متنفر ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری اور ساجد ترین کی جانب سے عمر ایوب کے مؤقف کی حمایت کی گئی۔ محمود اچکزئی نے کہا بلوچستان اور کے پی میں خرابیوں کی وجہ مشترکہ ناقص حکمت عملی رہی۔

انہوں نے کہا کہ سارے مسائل کا حل آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے۔

اجلاس میں محمود اچکزئی کی تجویر کی حمایت کی گئی کہ صوبائی وسائل پر مقامی افراد کا آئینی حق تسلیم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی غلطیوں پر توبہ کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید