سندھ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیخ رشید کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا ۔
سندھ حکومت نے سابق وفاقی وزیر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 25 جون کا فیصلہ خلافِ قانون ہے، جسے کالعدم قرار دیا جائے، چیمبر میں سماعت کرکے جج نے اپنا مائنڈ اپلائی نہیں کیا۔
شیخ رشید نے میڈیا کے سامنے بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، نازیبا زبان کا استعمال ملک میں صورتِ حال کی خرابی کی وجہ بن سکتا ہے۔