پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی کہنی کا علاج لندن میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کہنی کی انجری کا شکار ہیں، وہ رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی حسن علی کے علاج معالجے کا انتظام کرے گا۔ فاسٹ بولر کے تین سے چار ماہ کرکٹ سے دور رہنے کا امکان ہے۔
حسن علی کاؤنٹی سیزن کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔