• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد کے خلاف قتل کی عدالتی تحقیقات کا آغاز

ڈھاکا، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کی حکومت کے 6دیگر اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف قتل کے مقدمے میں تحقیقات شروع کرد ہیں ،عبوری حکومت نے 15اگست کو بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی برسی پر عام تعطیل ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ، سابق وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز ملک بھر میں سڑکوں پر نکلیں اور طاقت کا مظاہرہ کریں ، امریکا کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے، وائٹ ہائوس کے ترجمان نے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیاہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید