• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج 14 اگست کو بھی بارش کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے آج 14 اگست کو بھی کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں مغرب کی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید