پاکستان کے 77 ویں یومِ آزادی کے موقع پر بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب کے دوران تلاوتِ کلام پاک کے بعد پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے پرچم کشائی کی۔
تقریب میں سفارت خانے کے حکام، اہلِ خانہ اور چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے تہنیتی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔