پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں 77ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی، ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان تجدید عہد کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ہے، پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ آزادی برقرار رکھنے کی قیمت پاک فوج نے خون سے ادا کی ہے۔
پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے 11 سالہ بچی کی جان بچانے پر پاکستانی نوجوان عبداللّٰہ کی تعریف کی۔
نوجوان عبداللّٰہ نے تقریب کے شرکا کو بچی کو بچانے کا واقعہ سے آگاہ کیا۔