• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یومِ آزادی کی تقریبات و پرچم کشائی


نئی دلی، بیجنگ، ماسکو، کابل، ابوظبی، دبئی، جدہ، انقرہ، برسلز اور لندن سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کرنے کے ساتھ  پرچم کشائی بھی کی گئی۔

آزادی کی 77ویں سالگرہ پر ہونے والی ان تقریبات میں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خصوصی طور پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، ملی نغمے اور مختلف ٹیبلوز بھی پیش کیے گئے۔

تقاریب میں سفارتی حکام اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔

برسلز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے وژن کے مطابق ملک کی تعمیر کرنی ہوگی۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی میں پاکستان کی آزادی کی سالگرہ قومی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ تقریب میں ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم سر بلند کیا۔

 تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ خاندانوں کے ساتھ موجود تھے، جہاں صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں  ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی سمیت سفارتخانے کے عملے اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

پاکستانی ہیڈ آف مشن عبید نظا مانی نے پاکستان کے یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔

قومی خبریں سے مزید