• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کی سفیر نے قومی ترانے کی دھن بجا کر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی


پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشن آزادی پر ایک بار پھر منفرد انداز اپنا لیا۔

رینا کیونکا نے پاکستان کے قومی ترانے کی مکمل دھن بجائی، ساتھ میں بانسری، رباب سمیت پاکستان کے مقامی سازوں کو بھی شامل کیا۔

سفیر یورپی یونین نے پاکستان کے مقامی فنکاروں کے ساتھ مل کر قومی ترانے کی دھن بجائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

یورپی یونین کے پاکستان میں سفارتخانے نے ویڈیو کے ساتھ پاکستان کو 77ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید