• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے ایرانی افواج کی جنگی مشقیں جاری

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایران میں افواج کی مسلسل جنگی مشقیں جاری ہیں، جنگی مشقیں اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کےسلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی شامل ہیں۔ 

سرکاری ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجز کا دفاعی جواب دینے کےلیے تیار رکھنا ہے۔ 

ایرانی بحری و بری فوج کےلیے جنگی مشقوں کا انعقاد ایرانی صوبے گیلان میں کیا گیا اور مشقوں کےلیے بحر کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید