وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی پرچم کشائی تقریب اور ریلی میں شرکت کی۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے پشاور میں پرچم کشائی اور ریلی کا اہتمام کیا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک ہوئے۔
اس بارے میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کا تقریب میں شرکت کی دعوت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آزادی کےلیے دی جانے والی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے، پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔