• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی سفارش چیئرمین میٹرک بورڈ کو بھیج دی گئی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

میٹرک بورڈ کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے سے متعلق شکایت پر قائم کمیٹی نے میٹرک بورڈ کے چیئرمین کو ذمہ داروں کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی سفارش کردی ہے۔ 

صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد علی ملکانی کی ہدایت پر قائم دو رکنی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ بورڈ کے سیکریٹری نوید احمد کے خلاف متعلقہ کارکردگی اور نظم و ضبط کے قواعد کے تحت فوری کارروائی کی جائے۔ 

کمیٹی کا کہنا ہے کہ جعلی سرٹیفکیٹس بنانے کے معاملے کو چیئرمین بورڈ اینٹی کرپشن بھجیں جبکہ سرٹیفکیٹ سیکشن کے تمام متعلقہ افراد کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے اور انہیں فوری طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جن میں محمد عارف، علی یزدہ، ریحان عباس، اور محمد اقبال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین بورڈ کو فوری طور پر ریکارڈ اور فائلوں کے گم ہونے کی مجرمانہ کارروائی شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ برانچ کا تفصیلی آڈٹ کریں تاکہ طریقہ کار کے خلاء کی نشاندہی اور اسے درست کیا جا سکے اور مکمل دستاویزات اور پروٹوکول کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ چیئرمین، بی ایس ای سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے سخت پروٹوکول متعارف اور  انہیں نافذ کرائے گا، جس میں مکمل دستاویزات کی منظوری بھی شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید