• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، ای سی بی کے سیکیورٹی وفد کی نیشنل اسٹیڈیم آمد

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

انگلینڈ کے سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مختلف ایریاز کا دورہ اور اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے انگلینڈ کے سیکیورٹی وفد کو بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز رواں سال اکتوبر میں شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید