• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود عباس کا فلسطینی قیادت کے ساتھ غزہ پٹی جانے کا اعلان

فلسطین کے صدر محمود عباس ۔ فوٹو: رائٹرز
فلسطین کے صدر محمود عباس ۔ فوٹو: رائٹرز

فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینی قیادت کے ساتھ غزہ پٹی جانے کا اعلان کر دیا۔

ترکیہ کی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی قیادت کے ہمراہ غزہ پٹی جاؤں گا، اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت روکنے کیلئے کام کروں گا، چاہے ہماری جان ہی چلی جائے ہم یہ کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جانیں پیارے غزہ کے بچوں کی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں، ہم دو اچھی باتوں فتح یا شہادت کے لیے پُرعزم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید