• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی: باہمت نوجوان نے جان پر کھیل کر بھپرے دریا میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کو بچالیا


میانوالی کے علاقہ داؤد خیل میں نوجوان نے جان پر کھیل کر دریا میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے کی جان بچالی۔

میانوالی کے علاقہ داؤد خیل میں 4 سالہ بچہ عبدالرحمان جناح بیراج کے پل سے گزر رہا تھا کہ اچانک دریائے سندھ میں گرگیا۔ جہاں موقع پر موجود رحمت اللّٰہ سالار نامی نوجوان نے جان کی پروا نہیں کرتے ہوئے دریا میں چھلانگ لگا دی اور ڈوبنے والے بچے کو بچا لیا۔

بچے کے رونے کی آواز پر پُل سے گزرنے والے لوگ بھی اکٹھے ہوگئے جنہوں نے کپڑوں کی رسی بنا کر دونوں کو باہر نکال لیا۔

 لوگوں نے شہری رحمت اللّٰہ کی جرات پر اسے ہار بھی پہنائے۔

قومی خبریں سے مزید