کراچی (اسد ابن حسن) تشویشناک ڈیپورٹیشن واقعات رونما ہونے کے بعد ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے آپریٹ کرنے والے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ خان نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے آپریٹ کرنے والی ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ ان کی ایئر لائن سے رواں برس یکم جنوری سے 30 جون تک سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد اور ان میں سے کتنے ڈیپورٹ ہو کر واپس سیالکوٹ پہنچے ان کی معلومات فراہم کی جائیں۔