• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ریٹائرڈ بریگیڈیئرز، کرنل گرفتار، تینوں افسران کو فوجی نظم و ضبط کے خلاف اقدامات پر حراست میں لیا گیا، پاک فوج

راولپنڈی(ایجنسیاں/جنگ نیوز)پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کے سلسلے میں مزید تین ریٹائرڈ افسران کو تحویل میں لے لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان تین ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کے خلاف اقدامات پر حراست میں لیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے سیاسی گٹھ جوڑ کی تحقیقات جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں ریٹائرڈ افسران سیاسی مفادات کی ایما پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے تھے ۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ فوجی تحویل میں لیےگئے تینوں افسران کے نام سامنے آگئے ہیں، گرفتار افسران میں دو ریٹائرڈ بریگیڈیئر ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحویل میں لیے گئے سابق فوجی افسران میں بریگیڈیئر ( ر ) غفار، بریگیڈیئر (ر) نعیم اور کرنل ریٹائرڈ عاصم شامل ہیں‘ تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرز کا تعلق چکوال سے ہے‘ دونوں افسران ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں ملوث تھے‘ تینوں افسران سیاسی جماعت اور فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ معاملے پر اب تک ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت 8 افراد حراست میں لیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید