• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید سے رابطوں کا معاملہ، سابق آئی جی جیل خانہ جات کو حراست میں لے لیا گیا

شاہد سلیم بیگ اور لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید: فائل فوٹو
شاہد سلیم بیگ اور لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید: فائل فوٹو

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے رابطوں کے معاملے پر پنجاب کے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ کو حراست میں لے لیا گیا، سابق آئی جی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔

شاہد سلیم بیگ کو شادمان میں سرکاری رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا، شاہد سلیم 5 سال آئی جی جیل خانہ جات رہے، اکتوبر 2022 میں ریٹائر ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید