پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ اقبال آفریدی کو اپنے رویے پر معافی مانگنی چاہیے، یہ رویہ قابل مذمت اور ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو اپنے ایم این اے سے معافی منگوانی چاہیے، کسی کو خاتون کے لباس پر تبصرے کرنے کا حق نہیں۔
پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ پدر شاہی معاشرہ نہ بنائیں، آپ کو کس نے لباس کا پولیس مین بنا دیا۔