• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم نے عزم و استقامت کے باعث یہ تمغہ جیتا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم و استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے باعث یہ تمغہ جیتا۔ ارشد ندیم کا کارنامہ قومی فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کےلیے گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو سراہا اور ان کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیا۔ 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ اور انہیں بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیلنجز پر قابو پانے، کامیابی حاصل کرنے میں محنت اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خوشحال پاکستان کے مقصد کے حصول کےلیے نوجوانوں کی سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا پوری قوم نے ارشد ندیم کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا ہے۔

آرمی چیف نے محنت اور عزم کی اہمیت پر زور دیا اور ارشد ندیم کے آغاز سے کامیابی کے حصول تک کے متاثر کن سفر پر روشنی ڈالی۔

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ارشد ندیم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ 

تقریب میں لیجنڈز جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق بھی شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید