• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ٹک ٹاکر کی نازیبا تصاویر وائرل کرنیوالے ملزم کو 9 سال قید، 60ہزار روپے جرمانے کی سزا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے خاتون ٹک ٹاکر کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے خاتون ٹک ٹاکر کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے ملزم، لطف علی کو 9 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کی سزا سنائی ہے۔

مدعی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے ایک پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کے لیے گھر بلایا، ملزم نےجوس میں نشہ آور دوا ملا کر مجھے اور والدہ کو بے ہوش کیا۔

عدالت میں دیے گئے مدعی کے بیان کے مطابق ہوش میں آئیں تو معلوم ہوا ہماری غیر اخلاقی تصاویر ملزم کے موبائل میں ہیں، ملزم نے تصاویر دوسرے لوگوں سے بھی شیئر کیں۔

قومی خبریں سے مزید