• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال آفریدی کی خاتون کے لباس پر تنقید، ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اقبال آفریدی کے خاتون کے لباس پر تنقید کے معاملے پر سندھ حکومت کے ترجمان ارسلان اسلام شیخ کا ردعمل سامنے آگیا۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو مکمل آزادی حاصل ہے، خاتون کے لباس میں ایسا کچھ نہیں جس پر اعتراض کیا جائے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اقبال آفریدی کا اعتراض سمجھ سے باہر ہے، اقبال آفریدی اپنی نگاہوں کا خیال رکھیں۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ اقبال آفریدی اپنے عمل پر خاتون سے معذرت کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھایا تھا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اتھایا تو چیئرمین کمیٹی محمد ادریس نے رکن قومی اسمبلی کے رویے پر خاتون سے معذرت کی۔

قومی خبریں سے مزید