• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معافی کے بعد جیلوں سے نکلنے والے مجرم عزائم دہرا رہے ہیں، فوج کو سوچنا چاہئے، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور (نمائندہ جنگ،مانیٹرنگ سیل)ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں باربار 9 مئی جیسا سانحہ ہوگا، معافی کے بعد جیلوں سے نکلنے والے مجرم عزائم دہرا رہے ہیں، فوج کو سوچنا چاہیے،وزیراعلیٰ ہاؤس میں فسادیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے، ریاست کیخلاف کام کرنے والوں کو شاباش دی گئی، عمران غلطی پر شرمندہ نہیں تو معافی نہیں ملنی چاہیے، ادھر وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں رہا ہونے والے ’’ہیروز‘‘کا استقبال کیا، اس موقع پر عمران خان اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صوبائی وزیر مینا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس میں غیر قانونی مقدمہ چلایا گیا، جس طرح 19کارکن رہا ہوئےعمران خان اور دیگر گرفتار قائدین بھی رہا ہونگے،تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے وزیراعلیٰ ہائوس میں ایسی کوئی تقریب نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آپ معافی نامہ دیتے ہیں دوسری طرف یہ باہر نکل کر غلط زبان استعمال کررہے ہیں، ان کا وہی جذبہ ہے، یہ 9مئی دوبارہ دہرانے کیلئے تیار ہیں، ان کو تو معافی نہیں ملنی چاہیے، ان کو کسی رعایت کا مستحق ہونا چاہیے؟ کے پی کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں فسادیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید