گزشتہ برس یونان کشتی حادثے میں 286 پاکستانیوں کی ہلاکت کے واقعے کے ایک سال بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں تعینات 3 سینئر پولیس افسران سمیت71 کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے، ایف آئی اے ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کارروائی کرنے سے قاصر رہا۔
سینئر پولیس افسر احسان صادق نے 2023 میں انکوائری کرکے71 افسران کی نشاندہی کی تھی، سال 2023 میں یونان کشتی حادثے میں 300 کے قریب پاکستانیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس یونان کشتی سانحے میں 286 پاکستانی ہلاک ہوئے تھے اور اس حوالے سے سابق ڈائریکٹر احسان صادق کی انکوائری رپورٹ کے بعد 38 امیگریشن افسران کی محکمہ جاتی کارروائی ہوئی تھی اور ان کو میجر پنشمنٹ دینے کی سفارش کی گئی تھی۔