صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے راضگر1 میں لوک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔
ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کے جوائنٹ وینچر نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے راضگر1میں لوک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
ایم او ایل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹل بلاک کے علاقوں میں اس جوائنٹ ونچر کے آپریٹر کے طور پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس کنویں پر کھدائی کے کام کا آغاز رواں سال 9 جنوری کو کیا گیا تھا جسے کامیابی کے ساتھ 3,773.98 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق اس کنویں سے روزانہ 17.9 ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس اور 153 بیرل تیل حاصل کیا جا ئے گا۔