• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس، عمران کی بہنوں کی متفرق درخواست دائر

اسلام آباد(رپورٹ :رانامسعود حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی بہنوں عظمی ٰخان اور علیمہ خان نے مارگلہ ہلز کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے دور حکومت کے نیب کے190ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس کیخلاف سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی ،جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی درخواست میں چیف جسٹس کی جانب سے یہ ریمارکس واپس لینے اور ان سے اپنے بھائی عمران خان سے متعلق مقدمات سے علیحدہ ہوجانے کی استدعا کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید