• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا میٹا پر ڈس انفارمیشن ٹریکر کے خاتمے کے بعد شفافیت کیلئے دباؤ

برسلز (اے ایف پی) یورپی یونین نے گزشتہ روز فیس بک اور انسٹاگرام کے مالک کی جانب سے آن لائن ڈس انفارمیشن کو ٹریک کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے ٹول کو ختم کرنے کے بعد میٹا شفافیت کے لیےجو اقدامات کررہا ہے کی تفصیل کیلئے باضابطہ درخواست کی۔ امریکا اور دیگر ممالک میں بڑے انتخابی مقابلوں کے سال میں محققین کی جانب سے وائرل جھوٹ کا سراغ لگانے کے لیے اہم سمجھے جانے والے فیچرکراؤڈ ٹینگل کو بند کرنے کے فیصلے پر میٹا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 14اگست سےعدم دستیاب کراؤڈ ٹینگل کومیٹا کی کونٹینٹ لائبریری سے تبدیل کیا جارہا ہے،جس کے بارے میں ٹیکنالوجی کے محققین کا کہنا ہے کہ اس کی پیشکشیں اسی فعالیت کے مساوی نہیں ہیں۔