کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کی جگہ آئی سی سی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ مون سون سر پرہے اور ہم نے اگلے سال ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے ۔ دوسری جانب آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کےحالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کی بنگلا دیش سے منتقلی پر حتمی فیصلہ 20اگست تک متوقع ہے۔ موجودہ حالات کی وجہ سے بنگلہ دیش میں انعقاد مشکل نظر آ رہا ہے۔