• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجیوں کے حصار میں انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس، نیوز ڈیسک (اے ایف پی، نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوجیوں کے حصار میں انتہا پسند یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ،انتہا پسند صیہونی وزیر اتمار بین گوئر سمیت صیہونی وزیر بین گوئر سمیت دو ہزار یہودی شرپسندمسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے رہے، بین گوئر نے ویڈیو بھی بنائی ،ناقابل قبول ہے، امریکا، ترکیہ اور اردن کی جانب سے مذمت، ترکیہ نے اشتعال انگیزی قرار دیدیا ، یہودیوں کے مقدس دن کے موقع پر غیر قانونی طور پر آباد ہزاروں یہودی انتہا پسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں متعدد فلسطینی دیہاتوں پر بھی دھاوا بول دیا، مسلح یہودی انتہا پسند مسلمانوں کو حراساں کرتے رہے اور انہوں نے مسلمانوں کی املا ک کو بھی نقصان پہنچایا۔

دنیا بھر سے سے مزید