• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: سابق فوجی افسر ضیاء الاحسن گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)بنگلا دیش کے سابق فوجی افسر ضیاءالاحسن کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فوجی افسر ضیاءالاحسن کو نیو مارکیٹ تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گزشتہ رات گئے ضیاءالاحسن کو گرفتار کیا گیا تھا۔