• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا 6 ماہ کیلئے پیٹرول کی برآمدات پر دوبارہ پابندی عائد کرنے پر غور

ماسکو (اے ایف پی) روسی حکومت نے قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد مقامی ایندھن کی مارکیٹ میں مستحکم صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پیٹرول کی برآمدات پرچھ ماہ کیلئے پابندی عائد کرنےکا اعلان کیا۔حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک پیٹرول کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔حکومت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد مسلسل موسمی طلب اور آئل ریفائنریوں کی طے شدہ مرمت کے دوران قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔روس نے مارچ میں پیٹرول کی برآمدات پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی تھی، لیکن پھر یہ کہتے ہوئے کہ مقامی مارکیٹ سیر ہو چکی ہے، اسے مئی اور جولائی کے دوران عارضی طور پر معطل کر دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید