• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی بمباری سے نومولود جڑواں ماں سمیت شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ کےشہرخان یونس میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں 4روز کے جڑواں بہن بھائی اپنی والدہ اور دادی سمیت شہید ہوگئے ، بچوں کا والد حملے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا اور اپنے بچوں کا برتھ سرٹیفکیٹ لینے کیلئے گیا ہوا تھا جب وہ واپس پہنچا تو اسے اپنے بچوں ، اپنی اہلیہ (جو خود بھی ڈاکٹر تھیں) اور والدہ کی میتیں دیکھنے کو ملیں جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے ۔ بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ ہاتھوں میں اٹھائے محمد مہدی ابو الکمسان نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ سرٹیفکیٹ لے رہا تھا تو اس وقت انہیں فون پر اطلاع ملی کہ اس کے گھر پر اسرائیل نے بم برسادیئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اور جب گھر پہنچا تو سب کچھ تباہ ہوچکاتھا۔

دنیا بھر سے سے مزید