• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد کے حامیوں کی جوابی انقلاب کی کوشش ناکام

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش میں ڈنڈا بردار طلبہ پر مشتمل ہجوم نے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے حامیوں کی جوابی انقلاب کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔جمعرات کو طلبہ نے عوامی لیگ کے حامی ہونے کے شبے میں سڑکوں پر جمع ہونے والوں کو ڈنڈے، لاٹھیوں اور پائپوں سے مارا اور وہاں سے بھگا دیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 15اگست کوشیخ حسینہ واجد کے والد اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کے قتل کی برسی تھی جنہیں 1975 میں قتل کردیا گیا تھا اور ان کی بیٹی کے دور حکومت میں اس دن عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔لیکن حسینہ واجد کے استعفے اور ملک سے فرار کے بعد بنگلہ دیش کا انتظام سنبھالنے والی عبوری حکومت نے ملک میں 15 اگست کی عام تعطیل ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید