وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ترجمان نے نیب کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف 15سال تک گمنام شکایت کو زیر التوا رکھنا باعث تشویش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سرکاری ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کے بعد اسحاق ڈار قانونی چارہ جوئی پر غور کریں گے،دراصل اسحاق ڈار کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری نیب کے غیر ذمہ دارانہ رویئے پر عائد ہوتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ 2001 ءمیں معاملے پر مزید کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کے با وجود اسے نمٹانے کی بجائے اسحاق ڈار کے خلاف شکایت کو سیاسی انتقام کےلیے استعمال کیا گیا،بے بنیاد الزامات پر کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جا سکے۔
اسحاق ڈار کے ترجمان کے مطابق گمنام شکایت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی ہے، مشرف دور اور بعد میں شکایت کے ذریعے اسحاق ڈار کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
ترجمان کے مطابق سینٹر اسحاق ڈار سرکاری ذمہ داریاں سے عہد برا ہونے کے بعد انہیں اور ان کے خاندان کو ذہنی اذیت پہنچانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔