گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سلیم حیدر خان نے چوہدری شجاعت حسین سے خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بزرگ سیاستدان اور ملک کا سرمایہ ہیں۔
گورنر پنجاب نے چوہدری شجاعت حسین کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات کے وقت سالک حسین، چوہدری شافع حسین، وجاہت حسین اور دیگر موجود تھے۔