• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ اے پی نیوز
تصویر بشکریہ اے پی نیوز

غزہ میں پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا، پولیو کیس غزہ کے علاقے دیرالبلح میں رپورٹ ہوا۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ 10 ماہ کے بچے نے پولیو کی کوئی ویکسین نہیں لی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں پولیو کا کیس 25 سال بعد سامنے آیا ہے۔

یونیسیف خان یونس اور دیرالبلح سے حاصل نمونوں میں پولیو وائرس رپورٹ کر چکا تھا۔

اقوام متحدہ نے غزہ میں پولیو ویکسینیشن کے لیے 7 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ میں پولیو کیس کی تصدیق، غزہ اور پڑوسی ممالک کے لیے ایک اور خطرہ ہے۔

حماس نے یو این ایجنسیوں کے انسداد پولیو مہم کے لیے 7 روزہ جنگ بندی کے مطالبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید