• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: سابق سینئر سیکریٹری کے گھر سے 3 کروڑ سے زائد ٹکا، غیر ملکی کرنسی برآمد

فوٹو: بنگلادیشی میڈیا
فوٹو: بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیش میں سابق سینئر سیکریٹری کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس نے کروڑوں روپے کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس نے محمدپور کے بابر روڈ پر واقع سابق سینئر سیکریٹری کے گھر سے مقامی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک اطلاع پر سابق سیکریٹری کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 3 کروڑ سے زائد ٹکا (بنگلادیشی کرنسی)، 74 ہزار سے زائد کے انعامی بانڈز اور امریکی ڈالر سمیت  مختلف غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جس گھر سے رقم برآمد کی گئی وہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور  ریلیف کے سابق سیکریٹری شاہ کمال کا ہے، جو وزارت میں 2015 سے 2019 تک سیکریٹری اور اس کے بعد سینئر سیکریٹری کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید