لاہور میں برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش شخص پکڑا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ کے مطابق ملزم علی رضا فیروز پور روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب برقعہ پہن کر شاپنگ کےلیے آنے والی خواتین کو ہراساں کر رہا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں ملزم کو برقعہ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم علی رضا شاپنگ کے لیے آنے والی فیملیز کو ہراساں کر رہا تھا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں بھی راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
نارتھ کراچی کے علاقے مسلم ٹاؤن میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی۔
واقعہ 12 اگست کی صبح پیش آیا جبکہ پولیس اب تک ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال خواتین کو ہراساں کرنے کے 4 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔