• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: راہ چلتی خاتون کیساتھ جنسی ہراسانی کا ایک اور واقعہ، ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی


پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

نارتھ کراچی کے علاقے مسلم ٹاؤن میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسانی کے واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزم خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کر رہا ہے، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ بھی واضح طور پردیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزم کی موٹرسائیکل پر بچہ بھی بیٹھا ہوا ہے

واقعہ 12 اگست کی صبح پیش آیا جبکہ پولیس اب تک ملزم کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال خواتین کو ہراساں کرنے کے 4 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل نارتھ کراچی سے دو اور پاک کالونی سے ایک واقعہ سامنے آیا تھا۔

رواں سال ہونے والے تینوں واقعات کے ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید