گوجرانوالہ میں اجازت کے بغیر موبائل فون لینے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔
35 سالہ مقتول عمر کے پاس موبائل فون نہیں تھا۔ بڑے بھائی کا فون لے کر وہ گھر سے باہر چلا گیا، واپس آیا تو حبیب اللّٰہ نے اسے ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا، سر میں چوٹ لگنے سے عمر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں پیش آیا، مقتول کی عمر 35 اور ملزم کی عمر 40 سال ہے، دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے تھے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتتقل کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔