کانگو اور اس سے ملحقہ دیگر افریقی ممالک میں منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے معاملے پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایئر لائنز اور اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
ایئر پورٹ منیجر کے مطابق اجلاس میں ایئر پورٹس کے انٹری پوائنٹس پر مسافروں کی منکی وائرس کی اسکریننگ کی گئی جہاں دیگر اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
ایئر پورٹ منیجر نے بتایا ہے کہ مشتبہ مسافر کی نشاندہی پر بیرونِ ملک پرواز کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔
ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پروازوں میں ڈس انفیکشن اسپرے مرحلہ وار شروع کیے جائیں گے۔
ایئر پورٹ منیجر کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ایئر پورٹ پر آگاہی مہم سے متعلق سیمینار بھی ہو گا۔