• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کی بائیو پک کیلئے کس بالی ووڈ اداکار کا انتخاب کیا؟

–فائل فوٹو
–فائل فوٹو

پیرس اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے بھی ارشد ندیم کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے کسی لمبے قد کے اداکار کو منتخب کرنے کی تجویز دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جیولین تھرو کے مقابلے کے میڈلز کی تقسیم کی تقریب کے بعد نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم سے لیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اینکر نے اس انٹرویو میں نیرج چوپڑا سے سوال کیا کہ اگر ارشد ندیم کی زندگی  پر فلم بنتی ہے تو آپ اُن کے کردار کے لیے کس اداکار کا انتخاب کریں گے؟

نیرج چوپڑا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کے کردار کے لیے ایسے اداکار کا انتخاب کرنا چاہیے جس کا قد لمبا ہو، اگر فلم بھارت میں بنتی ہے تو میرا انتخاب امیتابھ بچن ہوں گے۔

اینکر نے یہی سوال جب ارشد ندیم سے پوچھا تو اُنہوں نے نیرج چوپڑا کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے میں  92.97 کی طویل تھرو کر کے اولمپک گیمز کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ نیرج چوپڑا نے سلور میڈل اپنے نام کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید