• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی لاگت 9 روپے رہی تو 60، 70 روپے فی یونٹ کیسے آ رہے ہیں؟ گوہر اعجاز

گوہر اعجاز(فائل فوٹو)۔
گوہر اعجاز(فائل فوٹو)۔

سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی ہے، اسکے باوجود 40، 60 اور 70 روپے فی یونٹ بجلی پر کیسے آ رہے ہیں؟۔ 

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ جولائی میں بجلی کی اوسط پیداوار 20 ہزار میگاواٹ رہی ہے۔ اس دوران 35 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے پیدا کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ بنیادی مسئلہ اس کیپسٹی پیمنٹس کا ہے جو بغیر بجلی پیدا کیے ادا کی جا رہی ہے۔ 

گوہر اعجاز نے کہا کہ کیپسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کے تمام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔ 

سابق نگراں وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا 14 روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کے تمام صارفین سے انصاف کرے۔

قومی خبریں سے مزید