• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی برطانوی اداروں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت


وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے برطانوی اداروں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

مریم نواز اور نواز شریف سے مری میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور ڈیجیٹل پنجاب کےلیے جاری اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

برطانوی ہائی کمشنر اور ن لیگی قیادت کے درمیان ملاقات میں پنجاب کے طلباء کےلیے برطانوی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران مریم نواز نے برطانوی ہائی کمشنر کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں برطانوی اداروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

قومی خبریں سے مزید