• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اسکول میں بسکٹ کھانے کے بعد 80 طلبہ کی طبیعت خراب، اسپتال میں داخل


فوٹو : بھارتی میڈیا
فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے اسکول میں بسکٹ کھانے کے بعد 80 طلبہ کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق  257 طلبہ میں فوڈ پوائزننگ کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  سمبھاجی نگر کے ضلع کونسل اسکول میں فراہم کردہ بسکٹ کھانے سے طلبہ کی طبیعت خراب ہوئی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح 8:30 بجے کے قریب بچوں کو کھانے کےلیے بسکٹ دیے گئے تھے، جسے کھاتے ہی بچوں کو متلی ہونا شروع ہوگئی تھی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید