• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبے کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

میاں چنوں میں پریس کانفرنس کے دوران یوسف رضا گیلانی نے قومی ہیرو اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کو ہم نے اس وقت معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے، عوام کو ریلیف دے کر تمام پولیٹیکل اسٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، یہ ہماری پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید